01 فروری ، 2012
بنکاک …اتحاد اور نظم وضبط سیکھناہو تو تھائی لینڈ کی بطخوں سے سیکھیں جو ہزاروں کی تعداد میں ہو نے کے با وجود اپنی مالک کو پر یشان کیے بغیر ایک قطار میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو رہی تھیں۔چاول کی کھیت میں چاروں طرف ان بطخوں نے قبضہ کیا ہو اتھا جن کا قافلہ جب کھیت سے نکلا تویہ سلسلہ ایسا شروع ہو اکہ دیکھتے ہی دیکھتے انسان تھک جائے لیکن ان کی جاری لائن ختم ہونے کا نام ہی نہیں لی رہی تھی۔دو ہزارسے زائد بطخوں پر مشتمل اس قافلیکو دیکھ کر تھائی شہری کافی محظوظ ہوئے۔