پاکستان
22 اپریل ، 2017

سی پیک مخالفین حسد کی آگ میں جل رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

سی پیک مخالفین حسد کی آگ میں جل رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےکہا ہے کہ سی پیک کے مخالفین حسد کی آگ میں جل رہے ہیں اور اس منصوبے سے خوف زدہ ہیں، اب پاکستان کو معاشی خود مختاری سے کوئی نہیں روک سکتا۔

وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے لاہور پاک چین بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ جنگ ہو یا امن یا قدرتی آفات، چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، ملکی ترقی کے مخالفین سی پیک کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، سی پیک چین کا تاریخی تحفہ ہے، مخالفین اس گیم چینجر منصوبے پر عملدرآمد سے خوف زدہ ہیں۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ چین سی پیک کے ذریعے پاکستان میں 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، اگلے ماہ 1320میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پلانٹ کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ 250 پاکستانی طلبہ بیجنگ یونیورسٹی میں چینی زبان سیکھ رہے ہیں، یہ طلبہ چین اور پاکستان کے مابین پل کا کردار ادا کریں گے۔

تقریب میں پنجاب اور چین کے صوبے جیانگ ژی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مفاہمت کی چار یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

 

مزید خبریں :