06 جولائی ، 2012
کراچی… کراچی میں سی ویو کے قریب ایک خاتون سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کررکھی ہے تاہم وہاں عوام کو روکنے والا کوئی موجود نہیں۔خاتون کے پرس سے 1999 میں ایف سی پی ایس کا امتحان دینے کا کارڈ نکلا جس کے مطابق ان کا نام ثمینہ کمال اور والد کا نام کمال الدین ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون کو جب سمندر سے نکالا گیا تو ان کی سانسیں چل رہی تھیں تاہم ان کو بچانے کا فوری طور پر کوئی انتظام نہ ہوسکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات کے ذمہ دار خود عوام ہیں جو سمندر میں نہانے پر پابندی کا خیال نہیں کرتے اور پولیس کو دیکھ کر بھاگ جاتے ہیں۔