06 جولائی ، 2012
پشاور… قبائلی علاقوں میں خسرے کی وبا پھیل گئی،شمالی وزیرستان میں 3اور خیبر ایجنسی میں 2بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں بچے متاثر ہیں۔ ایجنسی سرجن ڈاکٹر محمد صادق کا کہنا ہے کہ ایجنسی بھر کے درجنوں متاثرہ بچوں کو اسپتال میں داخل میں کیاگیا ہے۔ خیبر ایجنسی کے علاقے غنڈی میں بھی خسرے کی وبا پھیل گئی ہے جس سے متعدد متاثر ہوئے ہیں۔