06 جولائی ، 2012
کھٹمنڈو…این جی ٹی…نیپال میں سننے اور بولنے کی صلا حیت سے محروم افراد کو معاشرے کا اہم حصہ ثابت کر نے کیلئے ایک ایسا ریسٹورنٹ متعارف کر وایا گیا ہے جسے یہی افراد چلاتے ہیں۔اس قابلِ تعریف ریسٹورنٹ میں پکانے اور ٹیبل تک کھانے پہنچانے کا کام گونگے اور بہرے افراد سر انجام دیتے ہیں تاکہ یہ بھی عام افراد کی طرح ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر اپنی زندگی کی گاڑی چلا سکیں۔ یو نیفارم پہنے یہ خصوصی ویٹرز ہاتھ میں نوٹ بُک اور قلم تھامے اشاروں کی زبان میں آرڈر لیتے اور خوش اسلوبی سے اپنی خدمات سرا نجام دے رہے ہیں جہاں آنے والے افرادکو ان سے رابطہ کر نے میں کو ئی مشکل درپیش نہیں ہوتی۔