دلچسپ و عجیب
06 جولائی ، 2012

ٹیلی فو ن بو تھ میں قائم دنیا کی مختصر آرٹ گیلر ی

ٹیلی فو ن بو تھ میں قائم دنیا کی مختصر آرٹ گیلر ی

لندن…این جی ٹی…بر طا نیہ میں ایک فن کا ر نے نا کا رہ فو ن بو تھ کو ایک منفرد روپ دیتے ہو ئے اسے دنیا کی سب سے چھوٹی آ رٹ گیلر ی میں بدل ڈالا ہے۔John Hayکو جب ریٹا ئر منٹ کے بعد کچھ کر نے کی سو جھی تو انہوں نے اپنے قصبے میں موجود پر انے فو ن بو تھ کو آرٹ گیلری میں بدلتے ہو ئے اسے اپنی تخلیق کر دہ تصاویر اور مختلف فن پا روں سے سجا دیا ۔ اس منفرد آ رٹ گیلری میں ایک وقت میں صر ف دو ہی افراد داخل ہوسکتے جبکہ John کا کہنا ہے کہ یہاں دو سرے فنکا روں خصوصا ً بچے بھی اپنے فن پا رے نمائش کے لیے رکھ سکتے ہیں ۔

مزید خبریں :