06 جولائی ، 2012
کراچی… سندھ کے سینئر وزیر پیر مظہرالحق نے اپنے ہی وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کے دور کومشرف دور سے بدترین قرار دیدیا۔سندھ کے وزیر اپنے ہی وزیراعلیٰ سے ناخوش ہیں ۔سندھ کے سینئر صوبائی وزیرتعلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھرتیوں کااختیارڈپٹی کمشنرزکودیناجمہوری عمل نہیں، ایساعمل ڈکٹیٹرجنرل مشرف کے آمریتی دورکی یاددلاتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ اختیارات ڈپٹی کمشنرزکودیں توانتظامی طورپرمحکموں کی کیاحیثیت رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہسندھ کابینہ کوبھی کمشنرز کواختیارت دینے کاعلم نہیں، ڈپٹی کمشنرز کو1سے15گریڈتک بھرتیوں کااختیاردینے کی مخالفت کرتاہوں۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کابھرتیوں کیلئیڈپٹی کمشنروں کی سربراہی میں کمیٹیاں قائم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق کمیٹیاں قائم کرنیکافیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے کیاگیا ہے۔