کھیل
09 مئی ، 2017

ڈومینیکا ٹیسٹ سے قبل محمد عامر مشکل میں پڑ گئے

ڈومینیکا ٹیسٹ سے قبل محمد عامر مشکل میں پڑ گئے

بائیں ہاتھ کے تیز بولر محمد عامر کے لئے دورہ ویسٹ انڈیز قدرے اطمینان بخش رہا ہے۔ وہ دو ٹیسٹ کے دوران گیارہ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ۔سیریز میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کی 17وکٹوں کے بعد عامر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جمیکا اور بارباڈوس کے ٹیسٹ میچوں میں محمد عامر دوسری اننگز میں متاثر کن بولنگ کا مظاہرہ کر نے میں ناکام ثابت ہوئے تھے،بارباڈوس ٹیسٹ کے بعد مینجمنٹ اور ساتھی کھلاڑیوںکے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں اپنی بولنگ کی خامیوں اور کوتاہیوں پر بات کی تھی۔

انہوں نے یہ تاثر بھی دیا کہ نسبتاً ون ڈے اور ٹی 20کے مقابلے میں ٹیسٹ کرکٹ قدرے محنت طلب کام ہے۔

گزشتہ ماہ اپنی 25ویں سالگرہ منانے والے محمد عامر نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پانچ سال کی پابندی کے بعد سے 13ٹیسٹ کھیلے ہیںجہاں انہوں نے 41وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

اکتیس اعشاریہ ستاون کی اوسط سے 27ٹیسٹ کھیلنے والے محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر نے سے آٹھ وکٹ دور ہیں۔

تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے پہلےوہ اس تشویش میں مبتلا ہیں کہ ٹیم مینجمنٹ اور ساتھی کھلاڑیوں سے ان کی گفتگو میڈیا تک کیسے پہنچی۔

اس بارے میں ویسٹ انڈیز میں ٹیم مینجمنٹ بھی تحقیقات کر رہی ہے،پابندی سے واپس آنے والے محمد عامر کے معاملات پر پاکستان کرکٹ بورڈ سخت نظر رکھے ہوئے ہے۔

محمد عامر کو دوسرے کھلاڑیوں کے مقابلے میں میڈیا سے آزادانہ انداز میں گفتگو کی اجازت بھی نہیں ہے۔

مزید خبریں :