صحت و سائنس
10 مئی ، 2017

بلوچستان، کانگو وائرس سے بچنے کے لئے اسپرے کا فیصلہ

بلوچستان، کانگو وائرس سے بچنے کے لئے اسپرے کا فیصلہ

بلوچستان میں کانگو وائرس کےبڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر صوبائی محکمہ لائیواسٹاک نے اس سے بچاؤکےلئےاسپرےاورمویشیوں کی ویکسی نیشن کافیصلہ کرلیاگیا۔یہ فیصلہ کانگووائرس کےمسلسل کیسز سامنے آنے کی بناء پرکیاگیاہے۔

صوبائی محکمہ لائیواسٹاک کےذرائع کے مطابق اسپرےاورمویشیوں کی ویکسی نیشن مختلف مراحل میں کی جائےگی اوریہ عمل عیدالاضحی تک جاری رہنےکاامکان ہے۔

پہلےمرحلےمیں کوئٹہ،ژوب،لورالائی ، قلعہ سیف اللہ،پشین،قلعہ عبداللہ چمن،موسیٰ خیل،بارکھان،چاغی،نوشکی سمیت بارہ اضلاع میں اسپرےاورویکسی نیشن کی جارہی ہے۔

محکمہ لائیواسٹاک کےحکام کی جانب سے متعلقہ اضلاع کےعملےکواسپرےاورویکسی نیشن کےحوالےسےہدایات جاری کردی گئیںاور انہیں کہاگیا ہے کہ فوری طورپراس مقصد کےلئے کام شروع کردیاجائے۔

ہدایات میں یہ بھی کہاگیاہے کہ مالدار کانگو وائرس کےحوالےسےاحتیاط سےکام لیںاور تمام احتیاطی تدابیر اختیارکریں تاکہ ان کااس وائرس سے بچاؤ ممکن ہوسکے۔

اس کےعلاوہ قصاب اورمالدارجسم پرکسی قسم کازخم نہ لگنےدیں کیوں کہ جانوروں کی کھال پر لگے چیچڑ سے انسانی جسم میں خون کےزریعے وائرس منتقل کرتاہےجبکہ دوسری جانب خواتین کو بھی گھروں میں گوشت پکاتےوقت احتیاط سےکام لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران کانگو وائرس کے بارہ مریض فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ کےآئسولیشن وارڈ میں داخل کئے گئے۔ ان میں سے چار مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کانگووائرس کےشبے میں اسپتال لائے گئے تین مریض انتقال بھی کرگئے تھے۔

مزید خبریں :