خصوصی رپورٹس
11 مئی ، 2017

امریکا:لیپ ٹاپ پرپابندی یورپی ممالک تک بڑھانے کا امکان

امریکا:لیپ ٹاپ پرپابندی یورپی ممالک تک بڑھانے کا امکان

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ہوائی جہازوں میں لیپ ٹاپ لانے پرپابندی کو کچھ یورپی ممالک تک بڑھانے کا امکان ہے، امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے اس بارے میں ابھی کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کمرشل پروازوں میں لیپ ٹاپ لانے پرپابندی کو کچھ یورپی ممالک تک بڑھانے پرغورکررہی ہے تاہم ان ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔

اس پابندی کا اطلاق امریکی ایئرلائنوں کی کمرشل پروازوں پربھی لاگو کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس امر کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے کہ مسافروں کے سامان میں موجود بیٹریوں کو دوران پرواز دھماکے سے کیسے محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

رواں برس مارچ میں امریکا نے آٹھ مسلمان ملکوں اوران کی ائیرلائنز میں سفرکرنے والے مسافروں پر الیکٹرانک آلات امریکا لانے پر پابندی عائد کی تھی ۔

مزید خبریں :