انٹرٹینمنٹ
07 جولائی ، 2012

پاپ سنگر جسٹن بائیبرکو اوور اسپیڈنگ اور لاپرواہی پر جرمانہ

پاپ سنگر جسٹن بائیبرکو اوور اسپیڈنگ اور لاپرواہی پر جرمانہ

لاس اینجلس… معروف کینیڈین پاپ سنگر جسٹن بائیبرکو کیلیفورنیا ہائی وے پر لاپرواہی برتنے اور اوور اسپیڈنگ پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس کے مطابق جسٹن بائیبر ایک سو انتیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے جبکہ ہائی وے پر رفتار کی حد ایک سو پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ مقررہے۔ پولیس کے روکنے پر جسٹن بائیبر نے بتایا کہ وہ فوٹو گرافروں سے بچنے کیلئے تیز رفتاری سے گاڑی چلارہے تھے، تاہم پولیس نے جسٹن بائیبر کے اس موقف کی نفی کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جسٹن بائیبر نے ان سے بھر پور تعاون کیا اور جرمانے کی ٹکٹ دینے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔

مزید خبریں :