12 مئی ، 2017
اسلام آباد میں ہونےوالے نشانہ بازی کے مقابلے میں خواتین پولیس اہلکاروں نے تاک تاک کر نشانے لگائے اور سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
خواتین اہل کاروں کا کہنا ہے کہ ان کا پسندیدہ لباس وردی اور پسٹل ان کا زیور ہے، اپنی جان کی پروا نہیں، شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں گی ۔
اسلام آبادمیں نیشنل پولیس بیوروکاپولیس شہداء کی یاد میں 3روزہ نشانہ بازی کامقابلہ شروع ہوچکا ہے،ملک بھر سے 11ٹیمیں میدان میں آئی ہیں،خواتین ہرٹیم کاحصہ ہیں ۔
پولیس اہلکاروں کاکہناہےکہ وہ اپنی جانوں کی پرواکیےبغیر جرائم اوردہشت گردی کاڈٹ کرمقابلہ کریں گی ۔