صحت و سائنس
12 مئی ، 2017

لاہور :ناقص اور مضر صحت اشیاء کی تیاری پر بیکری سیل

لاہور :ناقص اور مضر صحت اشیاء کی تیاری پر بیکری سیل

پنجاب میں ملاوٹ مافیا کے خلاف فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے،لاہور میں ناقص اور مضر صحت اشیاء کی تیاری پر ایک بیکری اور قلفہ بنانے والا یونٹ سیل کردیا گیا، کئی ریسٹورنٹس کو جرمانے بھی کیے گئے ہیں ۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق سیل کی گئی بیکری کے فریزرٹوٹے ہوئے اور برتن گندے تھے جبکہ پروڈکشن ایریا میں تعمیر و مرمت کا کام کیا جا رہا تھا۔

شاہی قلفے کا پروڈکشن یونٹ بھی سیل کیا گیا، جہاں ناقص اجزا، گندے فریزر اور کیمیکل کے ڈرم استعمال کیے جا رہے تھے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنزرافیعہ حیدرکے مطابق نقائص دورکرنے تک پروڈکشن بند رہے گی۔

مزید خبریں :