07 جولائی ، 2012
عمان …این جی ٹی…اُردن میں ایک ارکانِ پارلیمنٹ دورانِ لائیو پروگرام غصہ پر قابونہ رکھ سکا اور اپنے مدِ مقابل سیاسی تجزیہ کار کو نا صرف جوتا مارا بلکہ اس پر اپنی پستول بھی تان لی۔اس سیاسی پروگرام میں گرما گرم بحث جاری تھی کہ اچانک یہ ارکان ِ پارلیمنٹ اس قدر غصے میں آگ بگولہ ہو گیا کہ اس نے میزبا ن کے روکنے کے باوجود اپنے پاؤں سے جو تا اُتار کر اپنے سامنے بیٹھے دوسرے مہمان کی طرف پھینک دیا ۔ جو تے کا وار خطا ہو گیا جس کے بعد اس ممبر کی تسلی نہ ہو ئی اور اس نے بدلہ لینے کیلئے لڑتے ہوئے اپنے کو ٹ سے پستول نکال کر اس پر تان لیا لیکن خوش قسمتی سے فائر نہیں کیا۔ اس دوران شو کا میزبان ان دونوں حضرات کو سنبھلنے کی تلقین کرتا رہا اوریہ ساری کارروائی نا صرف براہِ راست نشر ہو رہی تھی بلکہ لاتعداد افراد گھر بیٹھے اس لڑائی کو ملاحظہ بھی کر رہے تھے۔