صحت و سائنس
17 مئی ، 2017

نوجوان نسل بھی ہائی بلڈپریشرکاشکارہورہی ہے، ماہرین

نوجوان نسل بھی ہائی بلڈپریشرکاشکارہورہی ہے، ماہرین

بلندفشارخون سےمتعلق آگہی کےعالمی دن کے موقع پر کوئٹہ کے ایک نجی اسپتال میں مفت طبی کیمپ لگایا گیا جس کاانعقاد پاکستان ہائیپرٹینشن لیگ بلوچستان شاخ نے کیا۔

اس موقع پر طبی کیمپ کےمنتظم اور شعبہ امراض قلب صوبائی سنڈیمن سول اسپتال کوئٹہ کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عابد امین اور دیگر ماہرین کی جانب سے مریضوں کاہائی بلڈ پریشراورامراض قلب کےحوالےسےمفت طبی معائنہ کیاگیااور مشورے دئیے گئے۔

اس موقع پر مریضوں کو تشخیص کےمطابق مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں،اس موقع پر بات چیت میں پروفیسر عابد امین نے عوام میں ہائی بلڈ پریشر کےمرض میں اضافہ پر تشویش کااظہار کرتے ہو ئے کہا کہ معاشرے میں ہائی بلڈ پریشر کامسئلہ بڑھ رہاہے۔

اس حوالےسےتشویشناک بات یہ ہے کہ نوجوان نسل بھی اس سے متاثر ہورہی ہے،اس سے ہارٹ اٹیک اورشریانوں کےمسائل بھی پیداہورہے ہیں۔

انہوں نے اس حوالے سے عوام میں شعور و آگہی کی ضرورت پر زور دیا،ان کا کہناتھا کہ ہائیپرٹینشن کےعالمی دن کااس سال کاموضوع بھی یہی ہے کہ ’’اپنا بلڈ پریشر جانیں‘‘اور یہ دن منانے کا مقصد عوام کو ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات ، علامات ، بروقت تشخیص ، علاج اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا ہے۔

مزید خبریں :