08 جولائی ، 2012
پالی کیلے …سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار ہے، پہلے دن کھانے کے وقفے پرپاکستان نے4 وکٹوں کے نقصان پر81 رنز بنائے ہیں۔اسد شفیق 12 اور کپتان مصباح الحق 10 رنز کیساتھ کریزموجود ہیں۔ پالی کیلے میں جاری میچ کے پہلے سیشن میں سری لنکن بالرز نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو مشکلات میں ڈال دیا، محمد حفیظ اور توفیق عمر نے پاکستان کو 35 رنز کا آغاز تو فراہم کیا لیکن مسلسل وکٹیں گرنے کی وجہ سے پاکستان نے پہلے سیشن کا اختتام پر4 وکٹ کے نقصان پر81 رنز پر کیا۔ توفیق عمر 29 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ اظہر علی اور یونس خان بغیر کوئی رن بناکر آوٴٹ ہوئے۔ سری لنکا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔