شہر شہر
30 مئی ، 2017

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر جاں بحق

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر جاں بحق

کوئٹہ کے جیل روڈ پر مسجد کے باہر فائرنگ سے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر جاں بحق اور ان کا بھتیجا زخمی ہوگیا ہے۔وزیر اعلی نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈکواٹر عمرالر حمان اپنے بھتیجے انسپکٹر بلال احمدکے ہمراہ نماز مغرب کی ادائیگی کیلئے جیل روڈ پر واقع مسجد آرہے تھے کہ مسجد سے باہر نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، جس سے عمر رحمان اور ان کا بھتیجا زخمی ہوگئے۔

انہیں مزید علاج کیلئے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، جہاں ڈی ایس پی عمر الرحمن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

وزیر بلوچستان نے جیل روڈ پر فائرنگ سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عمرالرحمن کے جاں بحق اور سب انسپکٹر بلال کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے پولیس حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے حکام کو واقعہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے

مزید خبریں :