شہر شہر
30 مئی ، 2017

ایف آئی اے کی پنجاب میں کارروائیاں، 4ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کی پنجاب میں کارروائیاں، 4ملزمان گرفتار

ایف آئی اے نے پنجاب کے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر خاتون ایجنٹ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں چھاپہ مار کر ایک خاتون ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمہ آسیہ بی بی نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 3 لاکھ 90 ہزار روپے ہتھیائے تھے۔

ایف آئی اے نے گوجرانوالہ اور ظفر وال میں کارروائیوں کے دوران ایک انسانی اسمگلر اعظم عرف گرو سمیت 3ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں امجد علی اور بلال احمد شامل ہیں۔

مزید خبریں :