شہر شہر
31 مئی ، 2017

گوجرانوالہ: سی ٹی ڈی کے ہاتھوں 2دہشتگرد گرفتار

گوجرانوالہ: سی ٹی ڈی کے ہاتھوں 2دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی نے گوجرانوالہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، جہاں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گرد گوجرانوالہ میں مذہبی اجتماعات اور کانفرنسوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دونوں دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر پرانی چونگی پسرور روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دونوں دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :