خصوصی رپورٹس
03 جون ، 2017

پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ تیز اور ہوشیار، سوئیدش سرمایہ کار

پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ تیز اور ہوشیار، سوئیدش سرمایہ کار

سوئیڈش سرمایہ کار نے پاکستانیوں کو دنیا میں سب زیادہ تیز ترین اور ہوشیار قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سوئیڈش سرمایہ کار ماٹیس مارٹنسون نے کہا کہ پاکستان کی خاصیت یہاں کے لوگ ہیں جو سخت محنتی ہونے کے ساتھ انتہائی ہوشیار بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تعلیم کے حصول کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔

سوئیڈش سرمایہ کار نے پاکستانی قوم کو آنے والے وقتوں میں پاکستان کا اہم سرمایہ بھی قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ بیرونی سرمایہ کار بھی پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ پر بھروسہ کرتے ہیں۔

مارٹنسون نے بتایا کہ 2011 میں جب کوئی بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگانے کے لیے تیار نہیں تھا تو انہوں نے ملک کا پہلا بیرونی ایکیوٹی فنڈ شروع کیا جس میں انہوں نے اور ان کے ایک ساتھی نے مل کر ملین ڈالر دیئے جس کی آج لاگت 100 ملین ڈالر تک ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ساتھ 2005 سے کام کررہے ہیں جس کے وہ گرویدہ ہیں۔

سوئیڈش سرمایہ کار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بھارت سے زیادہ ترقی کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

مزید خبریں :