09 جولائی ، 2012
ہالی ووڈ. . . .دی امیزنگ اسپائیڈر مین دنیا بھر میں انتہائی مقبول ہو رہی ہے،امریکی باکس آفس پر صرف ایک ہفتے میں ساڑھے 6کروڑ ڈالر کمالیے۔امیزنگ اسپائیڈر مین نے دنیا بھر کی طرح امریکی شائقین کو بھی اپنے جال میں جکڑ رکھاہے۔دلچسپ کہانی،شاندار فلم بندی اور سنسنی خیز ایکشن کی وجہ سے اسپائیڈر مین اس ہفتے امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ریلیز سے اب تک امیزنگ اسپائیڈر مین نے 14کروڑ ڈالر کا بزنس کر لیا ہے۔اس ہفتے امریکی باکس آفس پر دوسرے نمبر پر فلم ٹیڈرہی جس نے 3کروڑ 26لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔اینی میٹد فلمBraveآمدنی کے لحاظ سے اس ہفتے تیسرے نمبر پر رہی۔بریو نے اس ہفتے 2کروڑ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔امریکی باکس آفس پر مقبول دیگر فلموں میں،سیویج،میجک مائیک اور مڈگاسکر شامل ہیں۔