خصوصی رپورٹس
06 جون ، 2017

شاہ نورانی کے 558ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

شاہ نورانی کے 558ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

حضرت بلاول شاہ المعروف شاہ نورانی کے پانچ سو اٹھاون ویں عرس کی تقریبات کا آغاز دھمال سے ہوگیا، عرس کی تقریبات تین دن جاری رہیں گی ۔

حضرت شاہ نورانی کے عرس میں شرکت کے لئے آنے والے زائرین جئے شاہ جبل میں شاہ، نورانی نور ہر بلا دور، جئے شاہ نورانی ، جئے شاہ نورانی کے نعرے لگاتے ہوئے مزار پہنچ گئے اور دھمال کیا۔

عرس میں ملک بھر بالخصوص سندھ اور پنجاب سے زائرین کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے ۔تاہم زائرین نے سہولیات کے فقدان کی شکایت کی ہے۔

عرس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایف سی ، لیویز فورس اور خواتین اہلکاروں کو شاہ نورانی کے مزار پر تعینات کیا گیا ہے۔

تیرہ نومبر 2016 کو شاہ نورانی کے مزار میں دھمال کے موقع پر خودکش حملے میں 50 سے زائد زائرین جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :