خصوصی رپورٹس
06 جون ، 2017

شاہ نورانی کے عرس کا دوسرا دن

شاہ نورانی کے عرس کا دوسرا دن

حضرت بلاول شاہ المعروف شاہ نورانی کے 558 ویں عرس کی تقریبات کا آج دوسرا دن ہے۔

تین روزہ عرس کی تقریبات میں زائرین جئے شاہ جبل میں شاہ، نورانی نور ہر بلا دور، جئے شاہ نورانی ، جئے شاہ نورانی کے نعرے لگاتے ہوئے مزار پر پہنچ رہے ہیں۔

عرس میں ملک بھر بالخصوص سندھ اور پنجاب سے زائرین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے تاہم زائرین نے سہولیات کے فقدان کی شکایت کی ہے۔

عرس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایف سی ، لیویز فورس اور خواتین اہلکاروں کو شاہ نورانی کے مزار پر تعینات کیا گیا ہے۔

13 نومبر 2016 کو شاہ نورانی کے مزار میں دھمال کے موقع پر خودکش حملے میں 50 سے زائد زائرین جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

 

مزید خبریں :