02 فروری ، 2012
لندن…این جی ٹی…محبت کا عا لمی دن ویلنٹا ئن ڈے اب چند دن ہی دو ر ہے اور اس موقع پردنیا کا مہنگا اور نایا ب ترین ویلنٹائن تحفہ نیلا می کے لیے پیش کردیا گیا ہے ۔ یہ تحفہ ایک ایسی گھڑی کی صورت میں ہے جسے بیس ملین سال قدیم سمندری فو سلز اور سمندر کی گہر ائیوں سے ملنے والے دل کی شکل کے سر خ پتھروں سے تخلیق کیا گیاہے ۔ اس انو کھی گھڑ ی کا نام 'The Crown Jewel of the Sea'رکھا گیا ہے جس کی ابتدا ئی قیمت دس لاکھ ڈالر ہے ۔