09 جولائی ، 2012
ماسکو…این جی ٹی…حالیہ طو فانی بارشوں کے بعد روس میں آنے والا سیلاب جہاں ایک طرف سیکڑوں افراد کیلئے اذیت بن چکا ہے وہیں ایک ایسا من چلابھی موجود ہے جس نے سیلابی پانی سے بھری سڑکو ں پر ویک بو رڈنگ کر کے لوگوں کو حیران کر دیا۔اس روسی نو جوان نے کار کے پیچھے رسی باندھ کر سیلابی پانی سے بھری سڑک پر ویک بو رڈنگ کے مزے لو ٹے ۔سڑک کے کنارے کھڑے افراد اس نو جوان کی اس مشکل گھڑی میں تفریح کو دیکھ کر محظوظ ہوئے ۔