11 جولائی ، 2012
لندن…این جی ٹی…برطانوی کاؤنٹی ہمپشائر میں دنیا کے سب سے بڑے ائیر شوکا آغاز ہوگیا ہے۔چھ روز تک جاری رہنے والے اس ائیر شو میں دنیا بھر کی فضائیہ اور ائیر لائنز اپنے جیٹ طیارے، ہوائی جہاز،ہیلی کاپٹرز اورکمرشل طیارے نمائش کے لیے پیش کررہی ہیں۔ائیر شو کے پہلے دن مختلف جہازوں نے فضائی کرتبوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے ہاتھوں افتتاح کے بعد باقاعدہ طور پر شروع ہونے والے اس ائیر شو میں40ممالک سے1ہزار400نمائش کنندگان کمپنیاں موجود ہیں جن کی ایوی ایشن شعبے میں قابلیت کو دیکھنے کم از کم ڈھائی لاکھ افراد اس ائیر شو کا رخ کرینگے۔