دلچسپ و عجیب
11 جولائی ، 2012

چین میں بچی کی اُنگلیاں خودکارزینے میں پھنس گئیں

چین میں بچی کی اُنگلیاں خودکارزینے میں پھنس گئیں

بیجنگ…این جی ٹی…والدین کی ذرا سی عدم توجہ بچوں کو کسی بڑی مصیبت میں ڈال سکتی ہے جس کی تازہ ترین مثال چین میں دیکھنے کو ملی ۔ ایک شاپنگ سینٹر میں والدہ کے ساتھ شاپنگ کے لیے آنے والی3سالہ بچی خودکارزینے پر گرگئی جس سے اسکی انگلیاں اوپر کی طرف جاتی سیڑھیوں کے درمیان موجود جگہ میں پھنس گئیں۔بچی کی مدد کو آنے والے امدادی اور ریسکیو رضاکاروں نے تمام کوششیں کر ڈالیں تاہم وہ بچی کی اُنگلی گیئر وہیل سے آزاد نہیں کرواپائے۔کافی تگ و دو کرنے کے بعد بلا آخر خودکارزینے کا وہ مخصوص حصہ تکنیکی عملے نے کھول کر الگ کیااور بچی کی انگلیاں آزاد ہوئیں جس کے بعد اُسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچادیا گیا۔

مزید خبریں :