دنیا
16 جولائی ، 2017

ایرانی صدر کے بھائی کرپشن الزامات پر گرفتار

ایرانی صدر کے بھائی کرپشن الزامات پر گرفتار

ایرانی صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون کو کرپشن الزامات پر حراست میں لے لیا گیا۔

عدالتی ترجمان غلام حسین محسینی کے مطابق صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون سے مالی بدعنوانی سمیت مختلف تحقیقات کی جارہی ہیں۔

حسین فریدون کو گزشتہ رات حراست میں لیا گیا جب کہ عدالتی ترجمان کا کہنا ہے کہ حسین فریدون کو سرکاری انشورنس کمپنی میں بدعنوانی کے اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب حسین فریدون نے مالی بدعنوانی اور اس قسم کے دیگر الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :