11 جولائی ، 2012
لندن…این جی ٹی…لندن میں ایک با صلا حیت آرٹسٹ نے ریت کو ایک کینوس اور گھوڑوں کو پینٹنگ برش بناکرساحلِ سمندر پر دیوہیکل آرٹ کے نمو نے ترتیب دئیے ہیں ۔اس واکنگ ڈرائینگ میں آرٹسٹ نے اپنی رہنمائی میں پہلے درجنوں گھوڑوں کو ان کے سواروں سمیت ایک قطار میں کھڑا کر کے کچھ اس انداز میں چلایا اور دوڑایا کہ ریت پر آرٹ ابھر کر سامنے آگیا۔صرف یہی نہیں بلکہ دوسرے مرحلے میں گھو ڑوں کے بعد انسانوں اور ایک ٹریکٹر کا سہارا بھی لیا گیا اور انھیں بھی اسی ترتیب میں ریت پر چلا کر اس آرٹ کو مزیدخوبصورت بنا دیا گیا۔