11 جولائی ، 2012
ڈیلاس …بجلی کا کرنٹ لگنے سے انسان ہی نہیں بلکہ پھلوں کا بھی حال بے حال ہو جاتاہے جس کا عملی مظاہرہ ٹیکساس میں پیش کیا گیا۔ دو نوجوانوں نے ایک تازہ تربوز کی سخت جلد میں دونوں اطراف سوراخ کر کے بجلی کی تاریں اندر داخل کیں اور پھر اسے رکھ کر دور کھڑے ہو گئے۔بس پھر کیا تھا جیسے ہی ان تا روں میں کرنٹ دوڑا یا گیا تو جواب میں یہ تو بوز کسی بم کی طرح زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ کر ریزہ ریزہ ہو گیا اور صرف اس کی باقیات ہی رہ گئیں۔