11 جولائی ، 2012
تل ابیب …اسرائیل کے شہر تل ابیب کے قریب ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے700سال پرانے سکے دریافت کرلیے ہیں۔108کی تعداد میں موجود ان سکوں کا سونا کُل ملاکر چارسو گرام ہے جس میں سے93سکے4گرام جبکہ15سکے ایک گرام سونے سے بنے ہوئے ہیں۔ 13ویں صدی کے ایک قلعے کے نیچے سے دریافت ہونے والے ان سکوں کی قدر وقیمت1لاکھ ڈالر کے برابر بتائی جارہی ہے۔