11 جولائی ، 2012
لندن …رنگو ں سے کھیلنا آتا ہو تو فن کا ر کسی بھی چیز کو فن پاروں میں ڈھا ل سکتے ہیں ۔ اب ان انسانی چہروں کو ہی دیکھ لیجیے جن پر ما ہر آرٹسٹ نے دلکش نقش و نگار بنا ڈالے ہیں ۔ رنگوں کے ملاپ اور انگلیوں کی مہارت سے کسی چہر ے کو شیرکا روپ دے دیا گیا ہے تو کو ئی خو بصورت تتلی کی مانند لگ رہا ہے ۔ اپنے چہروں کو بطور کینوس پیش کر نے والے یہ افراد بھی جب بر ش کے چند اسٹروکس کے بعد آئینہ دیکھتے ہیں تو اپنا ایک الگ ہی روپ دیکھ کر خو ش بھی ہو جا تے ہیں اور حیران بھی ۔