شہر شہر
31 جولائی ، 2017

کراچی کا مطلع ابرآلود رہنے کا امکان

کراچی کا مطلع ابرآلود رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے اور بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کاامکان ہے۔

جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹاکی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد ہے۔

مزید خبریں :