دلچسپ و عجیب
12 جولائی ، 2012

اٹلی میں شدید گرمی؛ چڑیا گھر انتظامیہ جانوروں کو آئس لولی کھلانے پر مجبور

اٹلی میں شدید گرمی؛ چڑیا گھر انتظامیہ جانوروں کو آئس لولی کھلانے پر مجبور

روم…این جی ٹی… گرمیاں کیا آئیں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی گرمی ستانے لگی۔اٹلی میں بھی آجکل شدید گرمی پڑ رہی ہے جس نے انسان تو انسان جانوروں کا حال بھی بُرا کر رکھا ہے اور اسی مناسبت سے مختلف چڑھا گھروں کی انتظامیہ ضروری انتظامات کرنے میں مصروف ہیں۔ماہرینِ موسمیات نے اگلے چند دنوں میں اٹلی کے دارالحکومت روم کا درجہِ حرارت40ڈگری تک پہنچ جانے کی پیشن گوئی کی ہے لہٰذاوہاں کے چڑیا گھر میں جانوروں کو ابھی سے آئس لولیز فراہم کی جارہی ہیں۔جہاں کچھ جانور آئس لولی کے مزے لوٹنے میں مشغول ہیں وہیں بڑے جانوروں کو پھلوں کے فلیورز والے برف کے ٹکڑے کھانے کو مل رہے ہیں۔

مزید خبریں :