12 جولائی ، 2012
لندن … تمباکو نوشی ترک کرنا صحت کیلئے مفید ہے، تمباکونوشی چھوڑنے سے وزن میں بھی اضافہ ہوتا ہے، ایک سال میں وزن میں 5 کلو تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ برطانوی اور فرانسیسی تحقیق کاروں کے مطابق تمباکو نوشی کی عادت ترک کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ وزن بڑھنے کا خدشہ ہوتی ہے اور اکثر لوگ صرف اس لئے تمباکو نوشی نہیں چھوڑ پاتے کہ ان کا وزن بڑھ جائے گا۔ 62 اسٹڈیز پر مبنی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تمباکو نوشی چھوڑنے کے ایک سال کے دوران وزن میں 4 سے 5 کلو اضافہ دیکھا گیا ہے تاہم 16 فیصد افراد ایسے بھی ہیں جن کے وزن میں تمباکو نوشی چھوڑنے سے کمی واقع ہوئی ہے۔