دلچسپ و عجیب
13 جولائی ، 2012

کیوبن باشندے نے 18فٹ اونچی بائی سائیکل تیار کرلی

ہوانا …این جی ٹی…سائیکل نقل وحرکت کیلئے استعما ل کی جانے والی ایک عام اور سستی سواری ہے جسے دنیا بھر میں بچے ہو یا بڑے ہر عمر کے افراد شوق سے چلاتے ہیں ۔کیوباکے دارالحکومت ہوانا سے تعلق رکھنے والے48سالہ Felixنے اپنے گھر میں ہی مختلف پرزہ جات کو جوڑتے ہوئے18فٹ اونچی بائی سائیکل تیار کرلی ہے جسے اب وہ شہر کی مرکزی شاہراہوں پر چلاتا نظر آتاہے۔مقامی آبادی میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہنے والے اس شخص نے اتنی اونچی سائیکل چلانے کا عالمی ریکارڈ بنانے کا دعویٰ بھی دائر کردیاہے جس پر بیٹھنا اور اُترنا اس کو چلانے سے زیادہ مشکل کا م ہے۔فی الحال یہ ریکارڈ ایک کینیڈین باشندے کے پاس ہے لیکن اب Felix کا ارادہ ہے کہ وہ 39فٹ اونچی بائے سائیکل کی تیاری کے بعد اس پر سفر کرکے مزیدنئے یکارڈز قائم کردیگا۔

مزید خبریں :