08 ستمبر ، 2017
سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور بے نظیر بھٹو کے درمیان موازنہ درست نہیں کیوں کہ دونوں کے درمیان زمین آسمان کا فرق ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام "جرگہ" میں میزبان سلیم صافی کو انٹرویو دیتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بچے بچے ہوتے ہیں اور وہ غیرسیاسی ہوتے ہیں اس لئے انہیں لیڈر کیسے مانا جاسکتا ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ مریم نواز کو لیڈر بننا ہے تو پہلے عملی سیاست میں حصہ لیں اور انہیں سیاست میں حصہ لے کر خود کو ثابت کرنا ہوگا۔
چوہدری نثار کا دو حصوں پر مشتمل تفصیلی انٹرویو ہفتہ اور اتوار کو رات 10 بجکر 5 منٹ پر جیو نیوز کے پروگرام "جرگہ" میں نشر کیا جائے گا۔