29 ستمبر ، 2017
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔
عدالت نے 10 سال بعد اپنے فیصلے میں 5 ملزمان کو بری اور پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا جب کہ سابق پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد کو شواہد ضائع کر نے اور مجرمانہ غفلت پر 17 ، 17 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
عدالت نے عدم ثبوتوں کی بنیاد پر جن 5 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا ان میں محمد رفاقت، حسنین گل، شیر زمان ، اعتزاز شاہ اور رشید احمد شامل ہیں۔ تاہم بعدازاں انہیں حراست میں لے لیا گیا
ایف آئی نے جمعے کو فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کی روالپنڈی بینچ میں چیلنج کیا۔
فیصلے کو سعود عزیز اور خرم شہزاد اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی چیلنج کیا جاچکا ہے۔
سابق وزیراعظم کے بچوں نے بھی اپنی والدہ کے قتل کیس کا فیصلہ ناقابل قبول قرار دیا تھا۔
عدالتی فیصلے پر بلاول، آصفہ اور بختاور بھٹو زرداری نے اپنے رد عمل کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔