09 اکتوبر ، 2017
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دبئی ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔پاکستان نے کھانے کے وقفے کے بعد مزید کوئی نقصان کیے198رنز اسکور کرلیے ۔
گرین شرٹس کی جانب سے اسد شفیق 86اور کپتان سرفراز احمد 7 5رنز پر کھیل رہے ہیں۔انہوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 146رنز کی شراکت قائم کردی ہے۔ ٹیم کو ابھی سیریز برابر کرنے اور میچ جیتنے کے لیے مزید119 رنز درکار ہیں۔
اس ے قبل لنکن ٹیم کے 317 رنز کےہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے 5 کھلاڑی صرف 62 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ سری لنکا کی جانب سے دلروان پریرا نے 3 جبکہ گیماگے اور پردیپ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ہے۔
اس سے قبل چوتھے روز کے آغاز پر لنکن ٹیم 96 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد پاکستان کو میچ میں فتح کے لیے 317 رنز ہدف ملا۔
پاکستانی ٹیم کی جانب سے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شان مسعود اور سمیع اسلم نے اننگ کا آغاز کیا لیکن سمیع اسلم ایک رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
36 کے مجموعی اسکور پر اظہر علی 17 رنز بنا پردیپ کا شکار بنے، 49 پر تیسری وکٹ حارث سہیل کی گری، 52 پر شان مسعود21 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے اور 52 کے ہی اسکور پر بابر اعظم صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔