02 نومبر ، 2017
سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے549ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے 2 ہزار سے زائد سکھ یاتری بھارت سے پاکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق جنم دن کی تقریبات آج سے ننکانہ صاحب میں شروع ہورہی ہیں، ان تقریبات میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
بھارت سے 2 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو لےکر خصوصی ٹرینیں واہگہ بارڈر پہنچیں، جہاں ان کا استقبال متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام اور پربندھک کمیٹی کےارکان نےکیا۔
سکھ یاتریوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور بھوجن سے ان کی تواضع کی گئی۔
پاکستانی حکام کےمطابق سکھ یاتریوں کو 10 دن کا ویزا جاری کیا گیا ہے، وہ واہگہ بارڈر سےسیدھا جنم استھان ننکانہ صاحب جائیں گے، جہاں وہ ماتھاٹیکی کی رسم اداکریں گے۔
سکھ یاتری دورے کے دوران گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال، گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد اور گوردوارہ دربار صاحب کرتار پورنارووال کی یاترابھی کریں گے۔
11 نومبر کو سکھ یاتری واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔