17 نومبر ، 2017
کوالا لمپور: ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے نیپال کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ایونٹ کا فائنل اتوار (19 نومبر) کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
کوالالمپور میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں نیپال کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
جس کے بعد افغانستان نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 21 اوورز میں حاصل کرلیا اور فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا۔
انڈر19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اب 19 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے گذشتہ روز بنگلا دیش کوڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔