21 نومبر ، 2017
کراچی: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر حسن علی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ایک اعلامیے کے مطابق کومیلا وکٹورینز اور ڈھاکا ڈائینامائٹس کے درمیان 20 نومبر کو ہونے والے میچ میں حسن علی قوانین کی خلاف ورزی کی۔
ان پر یہ جرمانہ بلے باز مصدق حسین کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب اشارہ کرنے کے باعث تمام امپائز کی جانب سے عائد کیا گیا۔
اس میچ میں حسن علی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
دلچسپ بات یہ تھی کہ ان کے تمام شکار بولڈ تھے۔ ایسا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں صرف دوسری مرتبہ ہی ہوا ہے۔