Time 22 نومبر ، 2017
پاکستان

سینیٹ ارکان کی تعداد پوری نہ ہونے پر حلقہ بندیوں کا بل مؤخر

اسلام آباد: حکومت نے سینیٹ میں ارکان کی تعداد پوری نہ ہونے کے باعث حلقہ بندیوں سے متعلق بل پیر تک مؤخر کردیا۔

جیونیوز کے مطابق حکومت نے آج نئی حلقہ بندیوں سے متعلق بل سینیٹ میں پیش کرنا تھا لیکن بل کی منظوری کے لیے دو تہائی اکثریت درکار نہ ہونے کے باعث بل کو پیر تک مؤخر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بل کی منظوری کے لیے 69 ووٹ درکار ہیں لیکن آج ارکان کی تعداد کم تھی، حکومت کی کوشش ہےکہ پیر کے روز ارکان کی تعداد مکمل کراکے بل منظور کیا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے بعد حکومت نے ایم کیوایم سے بھی رابطہ کیاہے جس کے بعد ایم کیوایم ذرائع نے کہا ہےکہ انہوں نے بل پیش ہونے کے وقت ایوان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہےکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے مطابق وزیراعظم نے ان سے رابطہ کرکے حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر ساتھ دینے کی درخواست کی ہے۔

مزید خبریں :