کاروبار
17 جولائی ، 2012

پشاور: رمضان سے قبل اشیائے خورد و ونش کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ

پشاور: رمضان سے قبل اشیائے خورد و ونش کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ

پشاور…رمضان المبارک کو چند روز ہی رہ گئے ہیں جوں جوں رمضان قریب آرہاہے۔ منافع خوروں کی مہربانی سے اشیائے خورد و ونش کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ ہورہا ہے۔پشاور میں رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو تو جیسے پرہی لگ گئے ہیں۔ سبزیوں کی بات کریں توآلو کی قیمت پندرہ روپے اضافے کے بعد پینتس روپے، ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں فی کلو پانچ روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ اسی طرح دیگر سبزیاں بھی بیس روپے فی کلو تک مہنگی کردی گئیں۔پھلوں کی قیمتوں کا ذکر ہو تو آم 80 روپے،آڑو60 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں جبکہ کیلا 120 روپے فی درجن تک بک رہا ہے۔ یہ حال رہا تو شہری رمضان کے بابرکت مہینہ میں پھل کھانے سے ہی محروم ہوجائیں گے۔ غریبوں کی خوراک سمجھی جانے والی دالیں بھی سستی نہیں رہیں۔ مسور، ماش ، چنا ، لوبیا اور سفید چنے کے نرخوں میں پانچ سے دس روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ جبکہ پکوڑے کیلئے استعمال ہونے والا بیسن بھی دس روپے فی کلو مہنگا ہوگیا ہے۔ مصالحہ جات کی قیمتوں میں پندرہ فیصداضافہ پریشان کن ہے۔ پشاورمیں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی دس روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ گرمی اور ڈیمانڈ برھنے کے بعد مرغی کا گوشت 200 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

مزید خبریں :