18 جولائی ، 2012
دادو…شہید شاہنواز بھٹو کی ستائیسویں برسی پیپلز پارٹی دادو سٹی کے جانب سے منائی گئی ۔شہید شاہنواز بھٹو کی ستائیسویں برسی کی تقریب آج پیپلز پارٹی دادو سٹی کے جانب سے پیپلز پارٹی کی سینئر راہنما آدم خان سولنگی کے گھر پے منائی گئی اس موقع پرقرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ برسی کے حوالے سے خیرات کی روٹی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔اس موقع پر برسی کی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے پیپلز کی سینئر راہنماؤں سمیت پارٹی ورکروں نے شہید شاہنواز بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا۔