Time 09 جنوری ، 2018
کھیل

محمد حفیظ ایک روزہ کرکٹ میں 6000 رنز بنانے والے 10ویں پاکستانی بن گئے

نیلسن: پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ ون ڈے کرکٹ میں 6000 رنز بنانے والے 10ویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

نیلسن کرکٹ گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی اننگز کے 24ویں اوور کی چوتھی گیند پر جو ٹاڈ اسٹل نے محمد حفیظ کو کی۔

دائیں ہاتھ کے بیٹس مین نے پوائنٹ پر چوکا لگا کر ون ڈے کرکٹ میں “چھ ہزار” رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔

17 اکتوبر 1980ء کو سرگودھا میں پیدا ہونے والے 37سال کے محمد حفیظ نے یہ اعزاز اپنے 197ون ڈے انٹرنیشنل میں حاصل کیا۔

محمد حفیظ نے 3اپریل 2003ء میں زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے شارجہ میں کھیلا تھا۔

ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے پہلے چھ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے جاوید میانداد تھے، جنھوں نے19جنوری 1992ءکو سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

محمد حفیظ اور جاوید میانداد سمیت مجموعی طور پر پاکستان کے دس بیٹس مین ون ڈے کرکٹ میں یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔

ان میں انضمام الحق، محمد یوسف، سعید انور، شاہد آفریدی، یونس خان، سلیم ملک، شعیب ملک اور اعجاز احمد کے نام شامل ہیں۔

مزید خبریں :