پہلا پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹول کراچی میں ہوگا

— فوٹو: فیسٹول لوگو 

پہلا پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹول رواں سال مارچ میں کراچی میں ہوگا۔

 کراچی فلم سوسائٹی کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں رواں سال مارچ میں پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹول کرانے کا اعلان کیا گیا۔

پریس کانفرنس میں کراچی فلم سوسائٹی کی صدر سلطانہ صدیقی اور  اسٹیٹ بینک  کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین سمیت کئی شوبز شخصیات شریک تھیں۔

پاکستان انٹر نیشنل فلم فیسٹول 29 مارچ سے یکم اپریل تک کراچی میں منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف کیٹیگریز میں فیچر فلموں، ڈاکومینٹریز اور مختصر دورانیے کی فلموں کی اسکریننگ کی جائے گی۔

ڈائریکٹر فلم فیسٹول ابرار الحسن کے مطابق فلم فیسٹول میں شرکت کے لیے 43 ممالک سے درخواستیں موصول ہوچکی ہیں اور اس کی مزید تفصیلات فیسٹول کی ویب سائٹ پر رواں ماں کے آخر میں جاری کی جائیں گی۔

مزید خبریں :