دلچسپ و عجیب
20 جولائی ، 2012

ماہر فن کار وں نے ساحل پر جگمگاتے منفرد خیمے نصب کر دیئے

ماہر فن کار وں نے ساحل پر جگمگاتے منفرد خیمے نصب کر دیئے

لندن…این جی ٹی…برطانیہ میں اُس وقت ایک دلکش نظارے نے دیکھنے والوں کوحیران کر دیا جب دوباصلاحیت فن کاروں نے سمندرکے کنارے جگمگاتے ہوئے خیمے نصب کر دیئے ہیں جو مدھر دھنوں کے ساتھ ساتھ شاعری بھی پیش کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔لندن فیسٹیول 2012کے سلسلے میں خاص طور پر بنائے گئے ان منفرد خیموں کو Visual Poetryپروجیکٹ کا نام دیا گیا ہے جن کی انفرادیت یہ ہے کہ خوبصورت روشنیوں سے مزین ان خیموں کے آن ہوتے ہی نامور اداکاروں کی آواز میں شاعری پیش کی جاتی ہے اور اس میں نصب لائیٹس موسیقی کے ساتھ ساتھ کم اور تیز بھی ہوتی ہیں۔

مزید خبریں :