20 جولائی ، 2012
بوسٹن…این جی ٹی…امریکی شہر بوسٹن میں ایک سر پھری خاتون کو نہ جانے کیا سوجھی کہ وہ اپنی موٹر اسکوٹرپر سوار ہوکرایسکیلیٹرپر جاپہنچیں۔ 56برس کے یہ خاتون زیرِ زمین ریلوے اسٹیشن سے باہر آنے کیلئے وہیل چیئر طرز کی ایک موٹر اسکوٹر پر بیٹھ کر ایسکیلیٹر استعمال کر رہی تھیں لیکن توازن بر قرار نہ رکھ سکی اور لڑھکتے ہوئے گِر گئیں۔سیڑھیاں تھیں کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھیں اتنے میں ارد گرد موجود افرادنے جیسے ہی خاتون کی اس احمقانہ حرکت کے نتیجے میں موٹر اسکوٹر سمیت ایسکیلیٹر سے نیچے گِرتے ہوئے دیکھا تو فوراً ہی ایمرجنسی بٹن دَبا کر ایسکیلیٹرکو روکااور خاتون کوبحفاظت نیچے اتارا۔