20 جولائی ، 2012
لندن…این جی ٹی…فن عمر کا محتاج نہیں ہوتا۔۔۔ اس بات کا جیتا جاگتا نمونہ بر طانوی بچی ہے جس نے دو سال کی عمر میں میوزک کی دنیا میں بحیثیت پیانسٹ قدم رکھ کر تہلکہ مچادیا ہے ۔ Lavinia Ramirez نامی بچی، بچوں کے کھلو نا پیانو کو نہیں بلکہ ماہر پیانسٹ کے زیرِ استعما ل دیوہیکل پیانو کو بلا کسی ہچکچاہٹ اور مہارت کے بجاتی ہے۔ اس ذہین بچی کی شہرت کا اندازہ اس بات سے بھی لگا یا جا سکتا ہے کہ اس نے کم عمری میں ہی اپنی زندگی کے پہلے کنسرٹ میں شرکت کی اور وہاں مو جود 2 سوسے زائد افراد کے سامنے پیانو بجا کر چا روں طرف سُر بکھیرے اور سب کو اپنا دیوانہ بنالیا ۔